۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شهادت حضرت زهرا

حوزہ/ شہر برخوار کے شعبہ تبلیغ کے سربراہ نے مزید کہا: ائمہ معصومین علیہم السلام ہم پر حجت ہیں اور حضرت زہرا سلام اللہ علیہا معصومین پر حجت ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر’ برخوار ‘کے سربراہ شعبہ تبلیغ، حجۃ الاسلام ابراہیم جعفری نےایک اجتماع میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے فرمایا: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی نہایت ہی مختصر تھی مگر ثمر آور اور با وقار و با عظمت زندگی تھی جس کا ثمر حفظ قرآن اور حفظ امامت اور ولایت ہے۔

شہر برخوار کے شعبہ تبلیغ کے سربراہ نے مزید کہا: ائمہ معصومین علیہم السلام ہم پر حجت ہیں اور حضرت زہرا سلام اللہ علیہا معصومین پر حجت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا رحمت، عفت، امید اور ولایت کی حفاظت کا سرچشمہ ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ تبلیغ کی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے، مبلغین، دینی اداروں پر فرض ہے کہ معاشرے میں فاطمی اور علوی طرز زندگی کو بیان کریں اور اس کے لیے پہلے سے زیادہ کوشش کریں۔

حجۃ الاسلام ابراہیم جعفری نے ایام فاطمیہ میں مجالس عزا کے انعقاد کو ضروری قرار دیا اور کہا: ان دنوں میں جب کہ راتیں سال کے دوسرے دنوں کی نسبت لمبی ہوتی ہیں، اہل خانہ قرآن مجید کی تلاوت کے علاوہ ایام فاطمیہ کی مجالس میں شرکت کرتے رہیں، معصومین کی زیدگی کے واقعات اور خاص طور پر حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی قیمتی زندگی کو اپنے بچوں کو سنائیں اور اپنے گھروں کو ان کے نور مبارک سے منور کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .